Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اظہارِ تشکر برائے قاری محمد ذاکر صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر

 


مخدوم و مکرم جناب ! قاری ذاکر حسین صاحب قاسمی۔  زید مجدکم ۔ جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگر ۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

 سب سے پہلے میں حق جل مجدہ کا شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمارے قلوب کو ایمان کے نور سے منور کیا ۔ اور انبیائے کرام علیہم السلام کے وارث علماۓ حق کی باوقار جماعت " جمعیت علماءِ ھند "  سے وابستہ فرمایا ۔جس جماعت نے اطرافِ ھند میں نہ صرف یہ کہ امت مسلمہ بلکہ ہر فردِ بشر کے لیے دینی، تعلیمی، سماجی ،اور ملی غرض یہ کہ ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔اور یہ بات بھی روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ علمائے حق کی اس جماعت کے ذریعے اللہ تعالی آپ سے اکابرینِ جمعیت  کے فکر و نظریات کے مطابق خدمتِ خلق کا جو اہم اور اعلی پیمانے پر کام لے رہا ہے وہ بڑا قابلِ داد و تحسین اور قابلِ رشک ہے یقینا یہ آپ ہی کا حصہ ہے " ایں سعادت بزورِ بازو نیست تا نہ بخشد بخشندۂ خدا " ( اللہ آپ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور نظرِ بد سے حفاظت فرمائے)
آج میں آپ کی جس عنایت کی بنا پر  اظہارِ تشکرکے عنوان سے چند سطریں سپردِ قرطاس کر رہاہوں وہ یہ ہے کہ  اکابر علماۓ حق کی اس باوقار جمعیت کے جس عہدے کے لیے مجھ ناچیز کو نامزد کر کے آپ نے جو ذرہ نوازی اور کرم فرمائی کی ہے( اگرچہ میں اپنی کم مایگی و بے بضاعتِ علمی کے سبب خود کو اس کا اہل نہیں سمجھتا لیکن آپ کا حکم سر آنکھوں پر  ) میں آپ کے اس حسنِ ظن اور نوازش پر تہ دل سے آپ کا شکر گزار ہوں اور دونوں جہاں میں آپ کی سرخ روئی اور کامیابی کے لیے دعا گو ہوں ۔ ان شا ءاللہ میں اس ذمہ داری کو بحسن و خوبی انجام دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کروں گا ۔ اللہ تعالی اکابرینِ جمعیت کے فکرو نظریات کے مطابق اس بارِ گراں کو لیکر آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے ۔  (آمین )
            والسلام 
        احقر  گل شیر علی 
                   خادم جامعہ ہذا 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے