Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

اراکین مجلس شوری دارالعلوم دیوبند کی خدمت میں ایک عاجزانہ درخواست



 معزز ومکرم ارکانِ مجلسِ شوری  دارالعلوم دیوبند و مہتمم صاحب دامت برکاتہم 

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ 

اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ آپ نے ہمیشہ طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے الحمد للہ  ہر اعتبار سے بڑے اہم اور مفید فیصلے لیے ہیں ۔

آج جہاں کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کے اداروں کا نظام درہم برہم ہوا ہے وہیں دارالعلوم دیوبند میں بھی تعلیم کا سلسلہ منقطع ہے اور اب لاک ڈاؤن ہٹنے کے بعد ہمارے وطن عزیز بھارت میں تعلیمی اداروں کے علاوہ شاید ہی کوئی ایسا ادارہ یا کام ہو جس کے کھولنے اور کرنے کی اجازت نہ مل گئی ہو ۔اور حکومتی تعلیمی ادارے اگرچہ بند ہیں لیکن حکومت نے طلبہ کو سال گنوانے کے نقصان سے بچا لیا ہے اور پچھلے سال دیگر اسلامی مدارس میں بھی کسی حد تک تعلیم کرکے( خواہ وہ آن لائن ہو یا آف لائن ) طلبہ کے سال کو ضائع ہونے سے بچایا گیا ہے ۔

لیکن ہم طلبہ دارالعلوم دیوبند پچھلا سال بھی ضائع کر چکے ہیں اور اس سال بھی یہی آثار نظر آرہے ہیں ۔ہمارا حال بکریوں کے اس ریوڑ کی طرح ہو گیا ہے جس کا کوئی چراواہا نہ ہو۔

ہر کسی کو عمر کا تقاضہ ہے ہر کسی کے گھر کے حالات یکساں نہیں ہیں اسلیے سال کا ضائع ہوجانا بعض کے لیے بہت تکلیف کا باعث ہے۔

اسلیے آپ سے عاجزانہ درخواست ہے کہ اس قحط الرجال کے بھیانک دور میں آپ ہمیں تنہا نہ چھوڑیں جس طرح بھی ممکن ہو خواہ آن لائن تعلیم کے ذریعے ہو ہمارے سال کو ضائع ہونے سے بچالیجیے۔ یا اعلان کے ذریعے طلبہ کو منتخب کتب کے مطالعے کی طرف یا کسی بھی ایسے طریقۂ کار کی طرف رہنمائی فرمائیں جو ہماری تعلیم میں ترقی کا باعث ہو اور اس کو گھر رہتے ہوئے انجام دیا جا سکے۔ یا جو مدارس رابطہ مدارس دارالعلوم دیوبند سے مربوط ہیں اور ان میں عربی تعلیم شروع ہوگئی ہے ان میں داخلے کی اجازت دے دیں اور پھر جب دارالعلوم دیوبند کھلے تو وہاں آجائیں اور خدانخواستہ اگر پورا سال ایسے ہی چلا جائے تو دارالعلوم دیوبند میں پھر نئے سال پر اگلا سال پڑھنے کی اجازت دیدی جائے خواہ امتحان لیکر یا جس مدرسے سے پڑھ کر آئے ہیں اس کے سالانہ امتحان کے نمبرات کی بنیاد پر ۔

یقینا یہ بندۂ ناچیز کی ناقص سوچ ہے آپ بہتر جانتے ہیں ۔

اللہ رب العزت اکابر دارالعلوم دیوبند اور اراکین مجلس شوری کی حفاظت فرمائیں ۔

فقط والسلام 

محمد عامر مظفرنگری 

متعلم دارالعلوم دیوبند 

درجہ ہفتم عربی

ایک تبصرہ شائع کریں

1 تبصرے