=مدارس نے دنیا کو کیا دیا =
مدارس سے اشاعت دیں کی لاثانی ہے دنیا میں
ذریعہ ہیں بڑا یہ ہی جو دیں جاری ہے دنیا میں
مشن اصحاب صفہ کا جو تہا درس ہدایت کا
مدارس سے وہی تعلیم اب جاری ہے دنیا میں
محدث کا مصنف کا مؤرخ محقق کا
مدارس سے برابر سلسلہ جاری ہے دنیا میں
وطن کے واسطے تن من لٹاتی ہیں ہمیشہ جو
مدارس سے ہی ایسی ہستیاں آتی ہیں دنیا میں
ہو جن کی آبیاری درسِ قرآن اور سنت سے
انہیں گلشن کی بلبل امن پھیلاتی ہیں دنیا میں
مسلماں ہیں تو دنیا ہے حقیقت ہے یہی لیکن
مدارس سے مسلمان اور دیں باقی ہے دنیا میں
ہزاروں علم و فن رائج ہیں دنیا میں مگر دیکھو
حقیقی علم کی بو مدرسوں سے آتی ہے دنیا میں
نہ سمجھو کم انہیں گر ہو حکومت اب بھی قرآں کی
یہی حاکم یہی قاضی یہی والی ہیں دنیا میں
ہو جن کے علم و فن کے خوشہ چیں تم آج کے دانا
وہ فارابی سی ہستی مدرسوں سے آتی ہیں دنیا میں
ہو ابنِ رشد و خلدوں یا عیاض اور ابن سینا ہو
مدارس سے یہ علم و فن کی کان آتی ہیں دنیا میں
یہ پودے قاسم و محمود و اشرف نے لگائےہیں
مسلمانوں بچاؤ ان کو صدا آتی ہے دنیا میں
بنا قابل مجھے خدمت عطا کر دین کی مولی
یہی اب لب پہ عامر کے دعا آتی ہے دنیا میں
عامر گل شیر. 27 اکتوبر 2020 منگل
1 تبصرے
Very best
جواب دیںحذف کریں