Ticker

6/recent/ticker-posts

Header Ads Widget

Responsive Advertisement

إنَّ اللہَ لاَ یُغَیِّرُ ما بقومٍ حتّیٰ یُغیِّرُوا ما بِأنفُسِھم


اس ویڈیو کو دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں

https://youtu.be/-r2iIeHVEeE 

اس ویڈیو میں قرآنِ کریم کی آیت  ۔   إنَّ اللہَ لاَ یُغَیِّرُ ما بقومٍ حتّیٰ یُغیِّرُوا ما بِأنفُسِھم کا مفہوم بیان کیا گیا ہے اور اسکی  تفسیر میں جو اردو کا ایک شعر
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی 
نہ ہو جس کو خیال آپ اپنی حالت کے بدلنے کا
بیان کیا جاتا ہے
کیا واقعی یہ شعر اس آیت کے مفہوم کو ادا کرتا ہے اس کا جواب بھی اس ویڈیو میں دیا گیا ہے
اور یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس شعر کے  اصل شاعر کون ہیں
دوستو میں نے بھی اپنے اشعار میں اس مفھوم کو ادا کر نے کی  ایک ادنی سی کوشش کی ہے
پہلا شعر
خدا نے آج تک اس قوم کی نعمت نہیں چھینی
نہ کی ہو جس نے نا قدری خدا کی کوٸی نعمت کی

۔لیکن دوستو اس پر شبہ ہو سکتا ہے کہ بہت سے نیک لوگوں کے پاس ہم نعمتیں نہیں دیکھتے حا لانکہ وہ خوب عبادت کرتے ہیں
اور بہت سے لوگ ہر وقت گناہوں میں مبتلا رھتے ہیں لیکن ہم ان کے پاس خوب نعمتیں دیکھتے ہیں اس کے جواب میں میں نے ایک شعر کہا ہے جس سے آیت کا مفہوم بھی  ادا ہو جا تا ہے اور شبہ بھی نہیں رھتا
شعر یہ ہے
نہیں اللہ بدلتا ہے غضب میں اپنی رحمت کو
مگر کوٸی اطاعت سے معاصی پر اتر آٸے

   خلاصہ یہ ھے کہ اللہ تعالی نیک لوگوں سے راضی رہتے ہیں اگرچہ ان کے پاس بظاہر  نعمتیں نہ ہوں اور جو اللہ کی اطاعت کو چھوڑتا ہے اور اللہ کی نا فرمانی پر اتر جاتا ھے تو اللہ تعالی اس سے ناراض ہو جاتے ہیں اگرچہ بظاہر اس کے پاس نعمتیں ہوں
دوستو  ہمارے چینل کو سبسکراٸب کریں اور
اس طرح کی علمی ویڈیوز دیکھیں


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے